بسم الله الرحمن الرحیم
« ولاتحسبن الذین قتلوا فی سبیلالله اموتاً بل احیاءُ عند ربهم یرزقون »
سوره آل عمران، آیه 169
جماران نیوزایجنسی کے مطابق، عالم اسلام کے شہید کمانڈروں کی یاد منانے والی عوامی کمیٹی کے بیان میں لکها گیا ہے: حزب اللہ لبنان کے دلاور مجاہدین کے مظلومانہ اور افتخار آمیز شہادت جن کے درمیان "جہاد مغنیہ" بهی نور افشاں ہے، باردیگر ثابت کیا کہ خمینی کے پیروکاروں کی تقدیر ہی شہادت ہے۔
حزب اللہ لبنان کے دلیر مجاہدین کی مظلومانہ شہادت نے بار دیگر سید الشہدائے انقلابی اسلامی، شہید مظلوم آیت اللہ ڈاکٹر بہشتی کی یاد تازہ کیا جہاں آپ فرماتے تهے: « سرنوشت مقلدان خمینی(ره) چیزی جز شهادت نیست » (امام خمینی کے مقلدین کی تقدیر شہادت کے علاوہ کچهـ نہیں)؛
کیا مگر اس کے علاوہ کچهـ اور ہے کہ خمینی کبیر کے مقلدین نے، نہ صرف فروعات میں آپ کے تقلید کی ہیں، بلکہ بت شکن زمان کی راہ طے کرنا، ظالم کے خلاف قیام جاری رکهنا اور عالم میں مظلوم کے ساتهـ ہمدردی کا اظہار کرنا ہمہ اوقات، اپنے وظیفہ اور نصب العین بنا رکها ہے۔
عشاق کے سامنے دفتر شہادت کا کهلا رہنا ایک بار پهر، اس حقیقت کو سب کے آویزہ گوش بنا رکها کہ سامراجی طاقتیں حتی ایک لمحہ کیلئے، فرزندان معنوی روح اللہ(رح) پر کاری ضرب لگانے سے غفلت نہیں برتیں گے تو لازمی ہے کہ ہوشیاری کے ساته مقاومت کے راستے پر چلتے ہوئے عالمی صیہونیزم کی نابودی تک، قیام جاری رکهیں اور دنیا سے شرارتوں کا صفایا کر بیٹهیں۔
ہم، امام راحل اور مقام معظم رہبری کے پیارے فرزند شہید جہاد مغنیہ کو حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ، امت مسلمہ، شریف اور مجاہد پرور ایرانی اور لبنان قوم اور محترم شہید کے پسماندگان کے حضور تبریک وتعزیت پیش کرتے ہیں۔
اللہم صلی علی محمد وآل محمد