حسین جنتی، ترکی کی مسجد کے پیش نماز
امام خمینیؒ کی شخصیت کو آپ کی قیادت میں آپ کی تحریک کی تأثیر کے زاویہ سے تحلیل کرتے ہیں: امام خمینیؒ نے ائمہ علیہم السلام کے بعد ایک تحریک کا آغاز کیا کہ جو جناب ابراہیم کی طرح بت شکن تھے اور انہوں نے تمام مسلمانوں کو بہادری، غیرت اور جواں مردی کا درس دیا اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ امامؒ کے پیغام کے بعد بعض حکومتوں کو چھوڑ کر جہان اسلام کے زیادہ تر لوگ فلسطین کے لوگوں کی حمایت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔ اسی طرح ترکی کی مسجد کے امام جماعت امامؒ کے مقاصد کو متحقق کرنے میں اسلامی انقلاب کے قائد حضرت آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای زید عزہ کے اہم رول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں: حضرت آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای زید عزہ خود ہی اسلامی ممالک کے لوگوں کے لئے پیغام بھیجتے ہیں کہ جو خود بہت سی مشکلات کو حل کرسکتا ہے۔