ارکان کابینہ کا امام خمینی سے تجدید عہد کے موقع پر سید حسن خمینی کا بیان:

ترقی کی راہ میں مخالفتوں کا سامنا کرنا

امام نے فرمایا: جب تک ہمیں اس طرح کے نازیبا کلمات کا سامنا نہیں کرنا پڑھتا اس وقت تک ہم آگے نہیں بڑھ کرسکتے۔

ID: 44977 | Date: 2016/08/29

امام نے فرمایا: جب تک ہمیں اس طرح کے نازیبا کلمات کا سامنا نہیں کرنا پڑھتا اس وقت تک ہم آگے نہیں بڑھ کرسکتے۔


جماران کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے ارکان کابینہ کا امام خمینی کے بلند مقاصد سے تجدید عہد کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: " ہفتہ اسلامی حکومت " انتہائی با برکت اور مبارک ہفتہ ہے جس میں اس بات کی توقع کی جاتی ہےکہ موجودہ حکومت، عوام کے سامنے اپنے وسیع خدمات کی رپورٹ پیش کرسکے۔



یادگار امام نے مزید کہا: امام خمینی کے ایک قریبی ساتھی کا بیان ہےکہ سن 1963 میں امام سے ملاقات کےلئے میں ان کے گھر کی طرف جا رہا تھا، راستے میں دیوار پر لگے ایک اشتہار پر میری نظر پڑی جس میں امام خمینی کی شان میں گستاخی کی گئی تھی۔ میں نے دیوار پر چسپاں اشتہار کو اتارکر امام کے گھر میں داخل ہوا تو امام نے میرے ہاتھ میں موجود اشتہار کو دیکھ کر فرمایا:


صبح سویرے دیوار پر لگے اس اشتہار کو میں نے بھی دیکھا تھا تاہم میں نے اس نوشتے کو دیوار سے نہیں اتارا۔


اس کے بعد مجھ سے مخاطب ہوکر فرمایا: جب تک ہمیں اس طرح کے نازیبا کلمات کا سامنا نہیں کرنا پڑھتا اس وقت تک ہم آگے نہیں بڑھ کرسکتے۔


سید حسن خمینی نے مزید فرمایا: استاد شہید مطہری کی تعبیر کے مطابق، بعض افراد کی رفتار  " دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں " کی طرح ہے، پرانے زمانے میں جب ریل اسٹیشن پر رکتی تو لوگ تبرکا ریل گاڑی کو مس کیا کرتے تھے لیکن جیسے ہی ریل گاڑی حرکت کرنا شروع کرتی تو پیچھے سے اس پر پھتراو کیا کرتے تھے! اس میں شک نہیں کہ ترقی کی گاڑی اپنا سفر طے کرتے ہوئے جیسے جیسے آگے بڑھتی ہے تو بعض افراد کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اور ان مخالفین میں بعض ایسے بھی ہیں جو مخالفت کی راہ میں انصاف کی تمام حدود و قیود کو پار کر جاتے ہیں اور جو لوگ ایسے افراد کی نازیبا حرکتوں کے آگے تسلیم ہوجاتے ہیں، وہ حقیقت میں اپنے آپ کو بہت ہی سستی قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام کو دوست اور دشمن دونوں کی جانب سے نازیبا کلمات کا سامنا کرنا پڑا ہے، کہا: آج ہم امام خمینی علیہ الرحمہ کی عظمت کو اس وقت سے موازنہ کرتے ہیں کہ جہاں ان کے فرزند شہید مصطفی خمینی کے گلاس کو دھویا جاتا تھا! تو زمین اور آسمان کا فرق نظر آتا ہے۔


یادگار امام نے اراکین کابینہ سے مخاطب ہوکر کہا: آپ کو مرد میدان ہوتے ہوئے صحیح منصوبہ بندی  کے ساتھ صحیح راستے پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم، خدا پر اعتماد کرتے ہوئے صداقت رائے کے ساتھ قدم آگے بڑھائیں اور اس راہ میں نصرت خدا بھی ہمارے شامل حال ہو تو ثبات قدمی اور استقامت کے ساتھ، ہم ترقی کرتے آگے جائیں گے؛ انشاءاللہ


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ