اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
كُلُّ نَفْسٍ ذائِقَةُ الْمَوْتِ ثُمَّ إِلَيْنا تُرْجَعُونَ
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یشْری نَفْسَهُ ابْتِغاءَ مَرْضاتِ اللَّهِ وَ اللَّهُ رَؤُفٌ بِالْعِبادِ
امام خمینی علیہ الرحمہ کے یار وفادار، انقلاب اسلامی ایران کے عظیم ستون و سرمایہ، آیت اللہ شیخ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی، آج شہدائے تجریش ہسپتال میں اپنے محبوب رب العزت سے جا ملے، وہ آج اولیائے معصومین علیہم السلام اور بانی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی کے مہمان خاص ہوں گے۔
آیت اللہ ہاشمی قلبی عارضہ کی وجہ سے ۸۲ سالگی میں دارفانی کو الوداع کرگئے۔ آپ نظام اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز ارکان میں سے شمار ہوتے تھے نیز مجمع تشخیص مصلحت نظام کی تشکیل سے آج تک صدر مجمع کی حیثیت سے اپنے اسلامی اور انقلابی فرائض انجام دیتے رہے؛ ایضا آپ مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ، مجلس خبرگان رہبری کے صدر اور اسلامی جمہوریہ ایران میں آٹھ سال منتخب صدر مملکت اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران امام خمینی کے جانشین کے طور پر چیف آف آرمی اسٹاف بھی رہے ہیں۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ