راوی: شیخ حسن روحانی

نوفل لوشاٹو، امام کی خدمت میں

نوفل لوشاٹو میں امام کی خدمت میں حاضر ہوتے رہتے تھے

ID: 48460 | Date: 2017/08/01

حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر" نوفل لوشاٹو" میں امام خمینی کی اقتداء میں نماز جماعت ادا کرتے ہوئے لی گئی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک یاد کا ذکر کیا ہے۔


جماران کے مطابق، ستمبر 1978 کے آغاز سے انقلاب اسلامی کی کامیابی تک، فرانس میں امام خمینی کے قیام کے چہار ماہہ عرصے میں تقریباً ہم سب "نوفل لوشاٹو" میں امام کی خدمت میں حاضر ہوتے رہتے تھے اور نماز جماعت میں شرکت کے علاوہ ان کی تقریروں سے جو فرانس میں مقیم ایرانی طالب علموں اور دیگر افراد کی موجودگی میں انجام پاتی تھی، استفادہ کرتے تھے۔


میں خصوصی ملاقات میں اپنی اور دیگر احباب کی برطانوی یونیورسٹیوں میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور تقریروں کی رپوٹ امام کی خدمت میں پیش کیا کرتا تھا اور اس ضمن میں امام کے موقف کو جاننے کے ساتھ، طالب علموں کے سوالات کو بھی انکے سامنے پیش کرتا تھا، اس سلسلے میں امام کے زیادہ تر جوابات مختصر ہوتے تھے تاہم انتہائی مفید اور موثر ثابت ہوتے تھے۔