عاشق حسین

امام خمینی (رح) ایک بہت بڑے راہنما تھے

امام خمینی (رح) نے حقیقی اسلام پر عمل کرتے ہوئے مظلوموں کا ساتھ دیا

ID: 51103 | Date: 2017/12/29

آپ اپنا تعارف کرایں؟


میرا نام عاشق حسین ہے میں پاکستان کے شہر گلگت سے تعلق رکھتا ہوں ۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو کب سے جانا؟


بنیادی طور میں سیول سوسائٹی کے لئے کام کرتا ہوں اور میری دلی خواہش تھی میں امام خمینی (رح)  کو پڑھوں اور انھوں نے جو ایران کے اندر اسلامی اقدار کو زندہ کیا ان کے بارے میں جاننے کے لئے کافی بے چین رہتا ہوں اس لئے جب ہم عوام کی خدمات انجام دیں تو ان میں مساوات اور برابری کا لحاظ  رکھیں یہی کام امام خمینی (رح)  نے کیا اسی جستجو کو ختم کرنے کے لئے میں نے امام خمینی (رح)  کی تالیفات کا مطالعہ کیا اور دوسرے محققین جو امام خمینی (رح)  کے بارے میں لکھا تھا اس کو بھی پڑھا اور لوگوں سے سنا کے امام ایک بہترین سیاسی اور دینی راہنما ہیں۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟


امام خمینی رہ ایک بہت بڑے لیڈر تھے کیوں کہ 1980 میں انھوں نے جس طرح ایرانی معاشرے کو تبدیل کیا اور ایک ایسے معاشرے میں جہاں صرف عیاشی اور ظلم کے علاوہ کچھ نہیں تھا امام نے اس معاشرہ کو ایک اسلامی معاشرہ میں تبدیل کیا اور لوگوں کو ظلم سے نجات دلائی اور ایسے ملک میں جہاں گناہ کرنا ایک معمولی بات تھی وہاں پر امام نے اسلامی احکام کو نافذ کیا اور اسلام کی بنیاد پر اس ملک کے قوانین کو بنایا امام نے اس ملک میں برابری اور عدالت کو نافذکیا اور لوگوں کو ایک بہتر نظام دیا۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہمیشہ مظلوموں کے مدافع رہے ہیں اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟


امام خمینی (رح)  ایک عالم تھے اور اسلام کے بارے میں ان کو بہت زیادہ معلومات تھیں اور وہ ائمہ کے پیرو کار تھے۔ اسلام نے کبھی ظلم کا ساتھ نہیں دیا اسلام ہمیشہ مظلوم کا ساتھی رہا ہے اور لوگوں کو بھی اسلام نے امن اور مظلوم کا ساتھ دینے لے لئے دعوت کی ہے امام خمینی (رح)  نے بھی حقیقی اسلام پر عمل کرتے ہوئے مظلوموں کا ساتھ دیا دنیا میں امام خمینی(رح) مظلوموں کے مسیحا جانے جاتے ہیں امام نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ کس مسلک سے تعلق رکھتا ہے بلکہ صرف مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔


 


یوم قدس کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟


امام خمینی کی شخصیت سے آگاہی کی ایک بڑی وجہ یوم القدس بھی ہے، قدس کے متعلق امام خمینی نے جو واضح اور کڑا رخ اسرائیل کے خلاف اپنایا وہ کسی بھی ملک یا اسلامی شخصیت نے نہیں دکھایا اور نہ ہی کسی میں یہ جرائت ہوئی کہ کے امام کے نظریہ کو غلط ثابت کر سکے، یہ امام کی صداقت کا آئینہ ہے آپ خود بھی ظلم کے خلاف رہے اور قوم کو بھی رکھا، ہمارے لئے امام اندھیرے میں روشنی کی مانند ہیں جو ہمیں صداقت کا درس دیتے ہیں اور روز قدس کی بنیاد ڈال کر امام نے ثابت کر دیا کہ میں کسی ایک قوم کا نھیں ہوں بلکہ مظلوموں اور کمزوروں کا ہوں ۔


 


آپ نے امریکہ کا سفر بھی کیا ایران نے ترقی کی ہے کس طرح ان دو ملکوں کا تقابل کریں گے؟


امریکہ ایک ایسا ملک جو دنیا میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے کافی مشہور ہے لیکن ایران ایک اسلامی ملک ہے اس کو دیکھ کر نہیں لگتا کے اس پر اتنی پابندیاں لگی ہوئی ہیں امریکہ کا جو کلچر ہے وہ غیر اسلامی کلچر ہے اور وہاں پر آج بھی عدالت اور برابری نہیں وہاں نژاد پرستی ہے لیکن ایران میں اس طرح کی چیزی نہیں ملتی لیکن جو چیز ہم نے یہاں دیکھی وہ یہ کہ تہران میں موجود لوگ یورپین ثقافت سے کا فی متاثر ہیں اور یہ اپنے طور طریقہ کو ان کی طرح بنانا چاہتے ہیں یہ چیز آیندہ ایران کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں ایک جملہ کیا کہیں گے؟


امام خمینی (رح)  ایک بہت بڑے لیڈر تھے جنھوں نے ایک روحانی پیشوا ہونے کا باوجود اتنا بڑا انقلاب لایا۔