جنرل قاسم سلیمانی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے کامیاب شخصیت

ایران نے دہشتگردی کے خطرے سے پورے علاقے کو تحفظ فراہم کیا ہے

ID: 52756 | Date: 2018/03/25

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق معروف روسی اسکالر دمیر حسیصوف نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک اسٹریٹجک اورطاقتور ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ فعال کردار ادا کررہا ہے۔


ایک انٹرویو میں اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک اسٹریٹجک اورطاقتور ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ فعال کردار ادا کررہا ہے۔


انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جنگ قابل قدر ہے اوران کوششوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائےگا۔انہوں نے کہاکہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار نہ ہوتا تو آج مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک دہشتگردی کے شکار ہوتے۔


انہوں نے کہاکہ اسلامی دنیا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورسز کے سربراہ بریگیڈر جنرل سردار قاسم سلیمانی ایک فتح مند شخصیت ہیں۔


انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحد کرنے اورانہیں بیدار کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردی کے خطرے سے پورے علاقے کو تحفظ فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردی کہ جس کامقصد اسلام کو بدنام کرنا ہے کو جڑ سے مٹانے کا عزم کر رکھا ہے۔


انہوں نے کہاکہ دہشتگردی مشرق وسطیٰ علاقے کے ممالک کیلئے سب سے بڑا چلینج ہے مغربی ممالک اوربعض عرب ممالک شام، عراق اورافغانستان دہشتگردی کے پھیلانےکے ذمہ دار ہیں۔


انہوں نے کہاکہ ان ممالک نے علاقائی ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت اوردہشتگردوں کی حمایت کرکے انتہا پسندی اوردہشتگردی کے پھیلاؤ کی راہ ہموار کی ہے۔روسی اسکالر نے مزید کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اچھے نتائج حاصل کرسکتا ہے۔