برطانوی تجزیہ کار

امام خمینی (رح) نے دنیا میں سامراج نظام کو بے نقاب کیا

ایران میں اسلامی انقلاب نے دنیا کو اچھی حکمرانی اور اصولی نظام متعارف کرایا

ID: 53973 | Date: 2018/06/03

لندن، 1 جون، ارنا - سنیئر برطانوی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) مفکر اور گہری سوچ رکھنے والے لیڈر تھے جنہوں نے اسلامی انقلاب کے ذریعے دنیا کے دیگر کرپٹ اور سامراج نظام کو بے نقاب کردیا۔


یہ بات ڈاکٹر 'روڈنی شیکسپیر' نے بانی عظیم اسلامی انقلاب ایران حضرت امام خمینی (رح) کی 29ویں برسی کی مناسبت سے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح سے دنیا کے دیگر علاقوں میں جابر اور سامراج نظام کی بدعنوانی اور فسادی سرگرمیاں بے نقاب ہوئیں۔


انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خمینی رح کا مقام بلند ہے، وہ ایک اصولی اور گہری سوچ رکھنے والے لیڈر تھے جنہوں نے ایران میں انقلاب کے شروع دن سے عوام کے دل جیت لیے۔


برطانوی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ امام خمینی نے ایران میں اسلامی نظام کی بنیاد رکھ کر دنیا میں نئی حکمرانی کا طریقہ روشناس کرایا۔


انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے جمہوریت کو اپنے مقاصد کا اہم ستون قرار دیا اور آج انقلاب کی فتح سے 40 سال گزرنے کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام میں جمہوریت روشن ستارے کی طرح چمک رہی ہے۔


ڈاکٹر روڈنی شیکسپیر کا کہنا تھا کہ ایران میں اسلامی انقلاب نے دنیا کو اچھی حکمرانی اور اصولی نظام متعارف کرایا اور اسی وجہ سے اسلامی انقلاب سے دشمنی کا آغاز ہوا بالخصوص سعودی عرب جیسی کرپٹ حکومت ایران کی طاقت سے خوفزدہ ہوگئی۔


انہوں نے امریکہ، سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کو دور حاضر کی کشیدگی اور ابتر صورتحال کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں چاہتے کے مشرق وسطی میں جمہوریت ہو۔


ڈاکٹر روڈنی شیکسپیر نے کہا کہ امام خمینی (رح) مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے توسیع پسندانہ اقدامات کے شدید مخالف تھے جبکہ آج امریکہ سعودی عرب جیسی کرپٹ حکومت کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔