ایرانی سپریم لیڈر

امریکہ کے منہ پر ایک اور طمانچے ماریں گے

ہماری قومی معیشت عائد شدہ اقتصادی پابندیوں کو شکست دے سکتی ہے

ID: 55747 | Date: 2018/10/06

ارنا ۔ ایرانی قائد انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور امریکہ کی یہ خام خیالی ہے کہ امریکی پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران زوال پذیر ہو گی۔


ان خیالات کا اظہار حضرت 'آیت اللہ خامنہ ای' نے بروز جمعرات تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں رضاکار فورس کے ایک لاکھ افراد کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ ہماری قومی معیشت عائد شدہ اقتصادی پابندیوں کو شکست دے سکتی ہے اور پابندیوں کی شکست امریکہ کی شکست کے مترادف ہے۔


انہوں نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اقتدار محض نعرہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے اور دنیا کا ہر منصف مزاج انسان ایرانی قوم کی عظمت کا معترف ہے جبکہ دشمن ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پیشرفت سے سخت پریشان ہے۔


ایرانی سپریم لیڈر نے دنیا اور ایران کی حساس صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ایرانی قوم کی عزت و عظمت کو سلب کرنے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا لیکن ایرانی جوان اپنی علمی صلاحیتوں کی بدولت اپنے اعلی مقاصد کی طرف گامزن ہیں۔


انہوں نے فرمایا کہ دشمن ہمیں غفلت میں ڈال کر ہماری پیشرفت کو روکنا چاہتا ہے لیکن ایرانی قوم نے دشمنوں کی ناراضگی کے باوجود اپنے اعلی اہداف کی سمت آدھا راستہ طے کرلیا ہے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بڑی عالمی طاقتوں کو ناکامی اور شکست سے دوچار کیا۔ اور آج بھی علمی ، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی محاذوں پر ہمارا عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف جہاد اور جنگ جاری ہے۔


حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے واضح طور پر اعلان کردیا کہ جو لوگ دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا سوچ کر رہے ہیں وہ اپنے ملک سے غداری کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہر چند ہمارے ملک میں معیشتی مسائل موجود ہے لیکن الحمدللہ ہمارا ملک کوئی بندش کا شکار نہیں ہے۔