صدر روحانی کا نجف اشرف میں حضرت امام خمینی (رہ) کے گھر کا دورہ

صدر حسن روحانی کی آیت اللہ بشیر سے ملاقات

ID: 58154 | Date: 2019/03/15

صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا نجف اشرف میں حضرت امام خمینی (رہ) کے گھر کا دورہ


ابنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی عراق کے دورے پر نجف اشرف میں حضرت امام خمینی (رہ) کے گھر کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ نجف اشرف میں حضرت امام خمینی (رہ) کا تاریخی گھر سخت اور دشوار ایام کی یاد دلاتا ہے۔


 خانه امام


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی عراق کے دورے پر مسجد کوفہ کا بھی دورہ کیا۔


 kufa


صدر حسن روحانی کی آیت اللہ بشیر سے ملاقات


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے ایک دینی مرجع آیت اللہ بشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور عراق کے حکام نے ایک دوسرے کے شہریوں کو مفت ویزا جاری کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں عراقی حکام سے مذاکرات کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہیں۔ آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا کہ ایران میں اسلامی حکومت کا قیام اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور ایران کا عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف قیام آج امت مسلمہ اور خاص طور پر شیعوں کے لئے فخر کا باعث بنا ہوا ہے۔


 Ayatollah Bashir


صدر حسن روحانی کی آیت اللہ فیاض سے ملاقات


حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک دینی مرجع آیت اللہ فیاض نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ آج عالم اسلام اور عالم تشیّع کی نگاہیں ایران پر لگی ہوئی ہیں۔ آیت اللہ محمد اسحاق فیاض نے اس ملاقات میں دنیا بھر کے مسلمانوں اور ایرانی قوم کی ترقی اور پیشرفت کے لئے دعا کی۔ 


انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کی اساس در حقیقت حضرت علی (ع) کی حکومت کی اساسپر ہے اور یہی وجہ ہے تمام شیعہ اس حکومت کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ اس ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کی تمام حکومتیں جانتی ہیں کہ ایران تمام مسلمانوں اور خاص طور پر شیعوں کے حقوق کا بھر پور دفاع کرتا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں عراقی حکام کے ساتھ مذاکرات کو بھی کامیاب قراردیا۔


Ayatullah Fayaz