سوال: اگر کسی شخص کی پیشانی بے اختیار زمین سے اٹھ جائے ا و ر بار دیگر بے اختیار ز مین کی طرف لوٹ آئے تو کیا کرے؟
جواب: اگر کسی شخص کی پیشانی بے اختیار زمین سے اٹھ جائے ا و ر بار دیگر بے اختیار ز مین کی طرف لوٹ آئے تو بعید نہیں کہ یہ پہلے سجدے کی طرف برگشت ہو، پس اس کو ایک ہی سجدہ شمار کیا جائے گا ۔ خواہ پیشانی زمین پر ٹکنے سے پہلے ہی اٹھ گئی ہو یا بعد میں ۔ پس وہ و ا جب ذکر پڑھے گا اور اگر پیشانی بلند ہونے کے بعد اس روکنے پر قادر ہو تو پیشانی کو بار دیگر زمین پر رکھنا مطلقاً ایک سجدہ شمار کیا جائے گا۔ خواہ پیشانی کا زمین سے بلند ہونا اس کے زمین پر ٹکنے سے پہلے یا بعد ۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 138