سجدہ والی آیتوں کی ذکر کیا ہے؟

ID: 63945 | Date: 2020/04/02

سوال: سجدہ والی آیتوں کی ذکر کیا ہے؟


جواب: اس سجدے میں  تشہد، سلام اور ابتدائی تکبیر نہیں  ہے۔ البتہ سجدے سے سر اٹھا کر تکبیر کہنا مستحب ہے۔ اس سجدے میں  ذکر واجب نہیں  بلکہ مستحب ہے، بلکہ جو ذکر بھی پڑھا جائے کافی ہے اور بہتر ہے یہ کہے :  ’’لاالٰہ الا اللہ حقاً حقاً لال الٰہ الا اللہ ایماناً و تصدیقاً لا الٰہ الا اللہ عبودیۃً ورقاً۔سجدت لک یا رب تعبداً و رقاً لا مستنکفاً و لامستکبراً بل انا عبد ذلیل خائف مستجیر ‘‘


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 196