اگردونوں سجدے بجالانے کے بعد بیٹھا ہواہو،پھراسے دواورتین میں شک ہوجائے اوراسے یقین ہوکہ اس نے اس نماز میں تشہد نہیں پڑھا تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

ID: 66316 | Date: 2020/10/11

سوال: اگردونوں سجدے بجالانے کے بعد بیٹھا ہواہو،پھراسے دواورتین میں  شک ہوجائے اوراسے یقین ہوکہ اس نے اس نماز میں  تشہد نہیں  پڑھا تو اسے کیا کرنا چاہیے؟


جواب: اگردونوں سجدے بجالانے کے بعد بیٹھا ہواہو،پھراسے دواورتین میں  شک ہوجائے اوراسے یقین ہوکہ اس نے اس نماز میں  تشہد نہیں  پڑھا توتین پر بناء رکھے اورنماز سے فراغت پانے کے بعد تشہد کی قضاء بجالائے اوراگراسے قیام کی حالت میں  تین اورچار میں  شک ہواہوجبکہ یقین ہوکہ تشہد نہیں  پڑھا تواس کابھی یہی حکم ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 239