اگرتشہد میں ہو اور اسے یاد آجائے کہ وہ رکوع کرنابھول گیاہے اوراس کے ساتھ دونوں سجدوں میں بھی شک ہوجائے تو کیا اس کی نماز باطل ہے؟

ID: 66533 | Date: 2020/10/27

سوال: اگر تشہد میں ہو اور اسے یاد آجائے کہ وہ رکوع کرنابھول گیاہے اوراس کے ساتھ دونوں  سجدوں میں بھی شک ہوجائے تو کیا اس کی نماز باطل ہے؟


جواب: اگر تشہد میں ہو اور اسے یاد آجائے کہ وہ رکوع کرنابھول گیاہے اوراس کے ساتھ دونوں  سجدوں میں بھی شک ہوجائے توظاہر یہ ہے کہ تدارک کرنے کے لئے واپس پلٹنا پھر دوسجدوں  کوبجالانا واجب ہے اوراس میں  فرق نہیں  ہے کہ اسے رکوع کافراموش ہوناپہلے یاد آیا ہویادونوں  سجدوں  میں  پہلے شک ہواہواوربناء براحتیاط نماز کااعادہ بھی واجب ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 243