جب کوئی غیر شیعہ مذہب شیعہ قبول کرلے تو کونسی نمازوں کی قضاء اس پر واجب ہے؟

ID: 66536 | Date: 2020/11/02

سوال: جب کوئی غیر شیعہ مذہب شیعہ قبول کرلے تو کونسی نمازوں کی قضاء اس پر واجب ہے؟


جواب: جب کوئی غیر شیعہ مذہب شیعہ قبول کرلے توشیعہ ہونے سے قبل جونمازیں  اس نے نہیں  پڑھی یااس کی جونمازیں  اس کے اپنے مذہب کی روسے باطل ہوں  تواس پر واجب ہے کہ شیعہ ہونے کے بعد ان کی قضاء بجالائے ،ان نمازوں  کے برخلاف جن کواپنے مذہب کے مطابق صحیح بجالایا ہوتواگرچہ ہمارے مذہب کی روسے یہ نمازیں  باطل ہیں  لیکن ان کی قضاء واجب نہیں  ہے۔ہاں  اگروقت نماز باقی ہواوروہ شیعہ ہوجائے تواس پرواجب ہے کہ نماز ادا کرنے پس اگرنماز نہ پڑھے یااس طرح بجالائے جومذہب حقہ کے مطابق باطل ہوتواس پر واجب ہے کہ اس کی قضاء پڑھے۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 246