اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کا تعلق خداوندمتعال کی ذات سے ہے:امام خمینی(رح)

امام خمینی رحمہ اللہ ۲۲ بہمن میں ملنے والے کامیابی کی بقاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اس کامیابی کا تحفظ خود اصل کامیابی سے زیادہ مشکل ہے۔

ID: 68110 | Date: 2021/02/10

 اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کا تعلق خداوندمتعال کی ذات سے ہے:امام خمینی(رح)


امام خمینی رحمہ اللہ ۲۲ بہمن میں ملنے والے کامیابی کی بقاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اس کامیابی کا تحفظ خود اصل کامیابی سے زیادہ مشکل ہے۔ اس کامیابی کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے میں ایک طالب علم ہوں اور اسی طرح اس کامیابی کو عوام سے بھی منسوب نہ کیا جائے یہ کامیابی ایرانی قوم سے بھی مربوط نہیں ہے بلکہ اس کامیابی کا تعلق خداوندمتعال کی ذات سے ہے۔ یہ کامیابی ایسی کامیابی تھی جو اسلام کی برکتوں اور اسلام کی پابندی نیز اللہ اکبر کی صداؤں کے نتیجہ میں حاصل ہوئی۔ جب تک تم لوگ خدا سے لو لگاتے رہو گے اور اس کی طرف متوجہ رہو گے تو تمہیں کامیابی ملتی رہے گی، حقیقی کامیابی وہ ہوتی ہے جس میں کسی ملک کو مد نظر نہیں رکھا جاتا بلکہ اس میں خداوندمتعال کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ جب تک اتحاد قائم رہے گا اور اسلام کی پابندی رہے گی تو تمہیں ناکامی نہیں ہوگی بلکہ کامیابی ملے گی کیونکہ اسلام تمہارا حامی ہے۔ تمہاری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ خدا تمہارے ساتھ ہے جو خدا  کے ساتھ ہو خدا بھی اس کے ساتھ ہے اور کامیابی بھی اسی کو ہی ملتی ہے۔


اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کہ ہمیں کسی سے کوئی ڈر نہیں ہے کیونکہ ہم حق پر ہیں جب ہم حق پر ہیں تو چاہے غالب آئیں یا مغلوب دونوں صورتوں میں ہم کامیابی ہیں ایسی صورت میں اگر پوری دنیا ہمارے خلاف قیام کرے اور ہمیں نیست و نابود کر دے تو پھر بھی حقیقی کامیابی ہمیں ہی نصیب ہوگی۔ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے کہ ہمیں شکست سے ڈر ہو کیونکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم ہرگز شکست نہیں کھائیں گے خدا ہمارے ساتھ ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ فرض کے طور پر اگر ہمیں ظاہری شکست ہو جائے تب بھی معنوی طور پر ہم شکست نہیں کھائیں گے کیونکہ معنوی کامیابی اسلام  اور مسلمانوں کی ہے۔ تم لوگ باطل کا مقابلہ کر رہے ہو خود حق پر ہو اور حق ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے، استقامت اور پائداری کی ضرورت ہے جب تک استقامت اور پائداری نہیں ہوگی حقیقی کامیابی نصیب نہیں ہو سکتی۔ ہم نے خالی ہاتھوں غیرمعمولی شیطانی طاقت کا مقابلہ کیا ہے جسے  دنیا کی تمام طاقتوں کی حمایت حاصل تھی لیکن اس کے باوجود ہم کامیاب ہو گئے۔ کامیابی تلوار کے ذریعہ حاصل نہیں ہوتی بلکہ خون کامیابی لے کر آتا ہے لہذا جب تک ہم حق کے راستے پر قائم رہیں گے تو ہم کامیاب ہیں۔ ہم پوری دنیا کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو ایمان کی طاقت کے ذریعہ شکست دی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی قوم ایمانی طاقت کے ذریعہ قیام کرتی ہے تو کوئی طاقت اس کے سامنے ٹکنے کی طاقت نہیں رکھتی وہ قوم کہ جس کا حامی خود خدا ہو اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔ جب مقصد الہی ہوتا ہے تو کامیابی ملتی ہے، تمہیں یہ جو کامیابی ملی ہے اسے باقی رکھنے کی کوشش کرو، اے میرے بھائیو! اسلام، ایمان اور اسلامی اخلاق کے نتیجہ میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔ 


امام خمینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی برسی اور دھہ فجر کے موقع پر پوری قوم اور دنیا کے تمام مظلوموں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خداوندمتعال کی بارگاہ میں دعاگو ہوں کہ وہ تمہیں اپنے بندوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کامیابی کو جاری رکھے۔