کیا ایران آج بھی اسلامی تحریک کی حفاظت کر رہا ہے؟

ID: 68608 | Date: 2021/02/07

کیا ایران آج بھی اسلامی تحریک کی حفاظت کر رہا ہے؟


اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی نے فرمایا کہ ایران جب تک اپنے سیاسی،اقتصادی اور ثقافتی امریکا سے منقطع نہیں کر لیتا تب تک اسے اس ظالم اور انسانیت کے دشمن کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھنی ہو گی اور یہ جد وجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکا ان کاروائیوں سے باز نہ آجائے انہوں نے کہا میں آج اس عظیم دن پر ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ دنیا کے مستکبرین اور ظالموں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی اور ہم ہر اس ملک کی حمایت کریں جو اپنے استقلال اور آزادی کے لیئے سپر طاقتوں کا مقابلہ کرے گا۔