سوال: کیا ماه رمضان میں غیر رمضان کا روزه رکھ سکتے ہیں؟
جواب: ماہ رمضان میں غیر رمضان کا روزہ نہیں رکھا جاسکتا چاہے روزہ واجب ہو یا مستحب خواہ روزہ رکھنے والا ماہ رمضان کے روزے رکھنے کامکلف ہو یا نہ ہو۔ جیسے مسافر و غیرہ۔ بلکہ اگر کوئی شخص ماہ رمضان میں غیر رمضان کی بھول کر یا عدم آگہی کی وجہ سے نیّت کرے تو اس کا روزہ ماہ رمضان کا روزہ ہی شمار ہوگا، جیسے کہ یہ بات پہلے بھی بیان کی جاچکی ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 307