امام خمینی کی بیٹی زبانی امام کی عبادت

ID: 72492 | Date: 2021/12/21

امام خمینی کی بیٹی زبانی امام کی عبادت


محترمہ زہرا مصطفوی (امام کی بیٹی) اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ سب سے اہم عمل ان کی نماز تھی انہوں نے اپنی سانس کے آخری دم تک مستحب نمازیں ادا کرتے تھے  یہاں تک کہ جب وہ اپنے ہونٹوں کو حرکت نہیں دے سکتے تھے انہوں نے انگلی کی حرکت سے اپنی نمازیں ادا کی جب وہ انگلی کے اشارے سے نماز ادا کر رہے تھے تووہاں پر موجود کچھ ڈاکٹروں نے سوچا کہ وہ کچھ مانگ رہے ہیں  لیکن میں نے کہا نہیں، وہ نماز پڑھ رہے ہیں امام کی نظر میں نماز کی بہت اہمیت تھی وہ کسی بھی کام کو نماز پر ترجیح نہیں دیتے تھے۔