راوی: آیت الله سبحانی
امام خمینی (رح) شیخ انصاری کی کتاب رسائل کو آخوند کی کفایہ پر ترجیح دیتے تھے۔ شیخ انصاری کے نظریات کو آخوند کے نظریات سے زیادہ پسند کرتے تھے اور آپ کا خیال تھا کہ شیخ کے نظریات فلسفی مطالب سے بہت کم متاثر ہیں اور فقہ سے زیادہ قریب ہیں۔ آپ فقہاء کے درمیان شیخ انصاری اور شیخ طوسی کی سب سے زیادہ تجلیل کرتے تھے۔ البتہ سارے علماء کا احترام کرتے تھے۔