پرتو خورشید

دیوان امام خمینی (رح)

ID: 75444 | Date: 2022/11/07

چمن میں  قافلہ نو بہار پھر آیا


زمان مستی و بوس و کنار پھر آیا


تمام ہوگئی افسردگی و غمگینی


زمان چسپ بد امان یار پھر آیا


وہ مردنی وہ پریشاں  دلی ہوئی آخر


پیام زیست بہ نقش و نگار پھرآیا


گئی وہ زردی روئے چمن کہ شاخوں  پر


نگاہ مہر ہوئی، برگ و بار پھر آیا


مغنی و خم و ساقی و میکدہ کے ساتھ


جنوں ، بہ شوق خم زلف یار، پھر آیا


جو مدرسہ سے گزرنا تو شیخ سے کہنا


تجھے پڑھانے وہ لالہ عذار پھر آیا


دکان زہد کر و بند،موسم گل ہے


کہ گوش دل میں  کوئی نغمہ بار پھر آیا