سوال: عقیق کہاں واقع ہے؟
جواب: نجد و عراق کے باشندوں اوران کے علاوہ جواس راستے سے گزرتے ہیں، کا میقات ہے، اس میقات کا پہلا سرا ’’مسلخ‘‘ اور درمیان ’’غمرہ‘‘ آخری حصہ ’’ذات عرق‘‘ ہے اوراقویٰ یہ ہے کہ حالت اختیاری میں اس میقات کے تمام علاقوں سے احرام باندھنا جائز ہے اور افضل ’’مسلخ‘‘ سے باندھنا ہے پھر’’عمرہ‘‘ سے اور اگر تقیہ کی وجہ سے اس ’’مسلخ ‘‘ کے آغاز سے احرام نہ باندھ سکتا ہو اور’’ذات عرق‘‘ تک ملتوی کرنا پڑتا ہو تو احتیاط یہ ہے کہ تاخیر کرے بلکہ (میقات کے شروع میں احرام باندھنے کا) جائز نہ ہونا وجہ سے خالی نہیں ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 112