قبر سے قریب ہونے کا واقعہ
راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید حمید روحانی
امام خمینی (رح) نے نجف آتے ہی سب سے پہلی تقریر میں کہا: اب سے اپنی فکر کرو، اپنی جوانی کی فکر کرو، اس وقت جو قدم بھی اٹھاؤگے وہ قبر کی جانب ہے، تمہاری عمر کا ہر منٹ قبر کی جانب ایک قدم ہے اور وہاں تم سے سوالات کریں گے۔ قبر سے نزدیک تر ہورہے ہو۔ اس کی فکر کرو کیونکہ کسی نے اس کی آپ سند نہیں دی ہے کہ اپ 120/ سال زندہ رہیں گے ممکن ہے 25/ سال ہی میں مرجائیں۔ ممکن ہے ابھی ابھی موت آجائے کوئی ضمانت نہیں ہے۔ حواس جمع رہیئے اور اپنا اخلاق درست کیجیئے۔