سر عشق

دیوان حضرت امام خمینی (رح)

ID: 81266 | Date: 2024/09/29

کس کے دل بستہ ہیں  یہ حیلہ گراں  ، کیا جانیں


ہم پریشانی صاحب نظراں  کیا جانیں


ہم کو ناراستی ہو شوراں  کیامعلوم


ہم کو کیا در د ہے، یہ ہوشوراں  کیا جانیں


ہم ہیں  خود بے خبر خبراں ، کیا کیجے


عاشق رخ ہیں  دو عالم میں  کہاں ، کیا جانیں


عشق کی پردہ دری پردہ دروں سے نہ ہوئی


کتنے رسوا ہوئے یہ پردہ دراں  ، کیا جانیں


ہم نہیں  جانتے جب راہنماؤں  کا پتہ


راز بیہوشی خود باختگاں  کیا جانیں


تیرے ہی ہاتھ سے جب تک نہ ملے ساغر مے


ہم پریشانی و عیش دگراں  کیا جانیں