امام خمینی(رہ) نے الہی اقدار اور آزادی کو تمام اقوام کے لئے زندہ کیا ہے:ڈاکٹر لاویان

ادیان و انسانی حقوق کی محقق ڈاکٹر الِنا لاویان نے امام خمینیؒ کے نظریات، ان کی ضدِ صہیونیت جدوجہد اور اسلامی انقلاب کے انسانی پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ID: 84385 | Date: 2025/10/14

امام خمینی(رہ) نے الہی اقدار اور آزادی کو تمام اقوام کے لئے زندہ کیا ہے:ڈاکٹر لاویان 


مؤسسہ تنظیم و نشر آثار حضرت امام خمینیؒ کے بین لاقوامی شعبہ کے سوشل میڈیا انچارج سے گفتگو میں، ادیان و انسانی حقوق کی محقق ڈاکٹر الِنا لاویان نے امام خمینیؒ کے نظریات، ان کی ضدِ صہیونیت جدوجہد اور اسلامی انقلاب کے انسانی پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


لاویان نے حضرت موسیٰؑ کی تعلیمات اور امام خمینیؒ کے انسانی اصولوں کے باہمی تعلق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا میں نے امام کو ایسے شخص کے طور پر دیکھا جو الٰہی اقدار، عدل و آزادی کو تمام ادیان و اقوام کے لیے زندہ کرنے والے تھے۔


انہوں نے اپنی شرکت کو امام خمینی اور فلسطین"کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں ایک موقع قرار دیا کہ جس کے ذریعے وہ ایرانی قوم کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کر سکیں اور ساتھ ہی امام خمینیؒ کے اس مرکزی کردار کو اجاگر کریں جو انہوں نے انسانی وقار کی بحالی اور صہیونی حکومت کے مقابلے میں ادا کیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ثقافت و ادب میں زندگی کا تجربہ اور قرآنی مفاہیم سے واقفیت نے امام خمینیؒ کو یہ موقع دیا کہ وہ اسلام کو دنیا کے سامنے متعارف کرائیں  ایسا اسلام جو اخلاق، امن اور انصاف پر زور دیتا ہے۔
لاویان نے یہ بھی کہا کہ امام خمینیؒ کے طرزِ جدوجہد سے آزادیِ قدس اور استعماری قوتوں کے خلاف مزاحمتی ثقافت کے فروغ کے لیے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔