حاج آغا مصطفی کی شہادت کے بعد امام خمینی(رہ) نے اپنا جانشین کس کو مقرر کیا؟

سنہ 1976 میں نجف اشرف میں حاج آقا مصطفی خمینی کی پراسرار شہادت کے بعد امام خمینی نے اپنے سابق وصی کے فقدان کے پیشِ نظر چند معتبر علما کو بطور وصی نامزد کیا۔

ID: 84888 | Date: 2025/12/10

حاج آغا مصطفی کی شہادت کے بعد امام خمینی(رہ) نے اپنا جانشین کس کو مقرر کیا؟


سنہ 1976 میں نجف اشرف میں حاج آقا مصطفی خمینی کی پراسرار شہادت کے بعد امام خمینی نے اپنے سابق وصی کے فقدان کے پیشِ نظر چند معتبر علما کو بطور وصی نامزد کیا۔ امام نے اٹھارہ دسمبر 1976، مطابق ستائیس ذی الحجہ 1397 میں جاری کیے گئے اپنے وصیت نامے میں حجۃ الاسلام شیخ حبیب اللہ اراکی، آقای رضوانی خمینی، سید عباس خاتم یزدی اور سید جعفر کریمی کو امورِ شرعیہ سے متعلق اپنے معاملات کا ذمہ دار مقرر کیا۔


وصیت نامے میں واضح کیا گیا کہ امام کے پاس موجود تمام رقوم اور وہ وجوہات شرعیہ جو آقای خلخالی کے پاس تھیں، مکمل طور پر مصارفِ شرعی کے لیے مخصوص ہیں اور ان میں سے کوئی رقم ذاتی ملکیت یا ورثا کے حصے میں نہیں آتی، سوائے ایک چھوٹے لفافے کے جس پر امام نے تحریر کیا تھا کہ ’’یہ میرا ذاتی مال ہے‘‘۔


امام خمینی نے ہدایت دی کہ ان رقوم کو ان کے وصی حضرات اپنی صوابدید کے مطابق حوزہ ہائے علمیہ کی ضروریات پر خرچ کریں۔ ساتھ ہی یہ بھی اجازت دی کہ اگر ان کا اہلِ خانہ یا مرحوم مصطفی خمینی کے گھر والے نجف میں مقیم رہنا چاہیں تو انہیں ضرورت کے مطابق اخراجات فراہم کیے جائیں۔