سوال: میں ایک عرصے سے سلے سلائے کپڑوں کی دکان میں کام کرتا ہوں ۔ دکان کا مالک اپنا مال بیچنے کیلئے جھوٹی اور بے جا قسمیں کھاتا ہے۔ کیا شرعی لحاظ سے میرے لئے وہاں کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ ضمناً مجھے کسی دوسری جگہ کام بھی نہیں مل سکتا، کیا میں بھی اُس کے جرم میں شریک ہوں یا نہیں ؟
جواب: وہاں کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن جھوٹ بولنا اور جھوٹی قسم کھانا حرام ہے اُسے نہی عن المنکر کریں ۔
استفتاء ات، ج ۱، ص ۴۸۵