سوال: خاک شفا (تربت حسینی ؑ) پر سجدہ کرنا شرک ہے یا نہیں ؟
جواب: اگر کوئی خاک شفا یا کسی اور مٹی یا کسی اور شئے پر اس نیت سے سجدہ کرے کہ وہ چیز یا اس کا مالک خدا ہے، اسی طرح کسی قبر یا صاحب قبر کی عبادت کرے وہ مشرک اور کافر ہے لیکن اگر قبر کی مٹی یا غیر قبر پر اﷲ کیلئے سجدہ کرے اور اﷲ کے حکم کی اطاعت کرتے تو نہ صرف یہ کہ یہ کام شرک نہیں بلکہ عین توحید اور خدا پرستی ہے۔