سوال: حضرت امام خمینی! ایران پر آپ کا کنٹرول ہے اور آپ کی باتیں مکمل طورپر تسلیم کی جاتی ہیں ۔ آپ کا کہا اس ملک میں قانون کا درجہ رکھتا ہے اور اس کے مطابق عملدر آمد ہوتا ہے۔ ملک میں بعض افراد کا خیال ہے کہ اس ملک میں آزادی نہیں ہے۔ آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟
امام خمینی (مترجم سے مخاطب ہوکر): کہیے کہ ایران پر میرا کنٹرول نہیں ، بلکہ ملت کا کنٹرول ہے اور ممکن ہے کہ ملت مکمل آزادی کے ساتھ اپنے خادم اور اپنے مفادات کے حامی کی جانب مائل ہو۔
صحیفہ امام، ج ۱۰، ص ۹۱