سوال: عراق کے ساتھ مسئلے کی حقیقت کیا تھی کہ آپ نے اس جگہ کو چھوڑ دیا؟ آپ نے فرانس کا انتخاب کیوں کیا؟ فرانسیسی صدر کے ۲۱ نومبر کے اس انتباہ کے بعد، کہ فرانس ایک ایسی سرزمین نہیں بن سکتی ہے کہ جہاں سے لوگوں کو تشدد کی دعوت دی جائے، آپ کا موقف کیا ہے؟ اور اگر فرانسیسی حکومت آپ کو ٹھہرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو آپ کی اگلی منزل کونسی ہوگی؟
امام خمینی: حکومت عراق، شاہ کے دباؤ کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے سلسلے میں میری سرگرمیوں کو برداشت نہ کرسکی، اس لیے مجبوراً میں نے اس ملک کو چھوڑ دیا اور کویت چلا گیا۔ میرے پاس کویت کا ویزا تھا لیکن اس کے باوجود کویت میں میرے داخلے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی! مجبوراً میں فرانس چلا آیا تاکہ کسی اسلامی ملک میں رہنے کے بارے میں فیصلہ کروں اور میں نے فرانس میں اپنی عارضی رہائش کے دوران اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں جب بھی پابندی محسوس کی تو فرانس کی سرزمین سے چلا جاؤں گا اور کسی خاص جگہ رہنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ کی زمین وسیع ہے۔
طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۳۱۸