ایران میں اسلامی انقلاب نے نئے نظام کا نام "اسلامی جمہوریہ" کیوں رکہا؟

ایران میں اسلامی انقلاب نے نئے نظام کا نام "اسلامی جمہوریہ" کیوں رکہا؟

جواب: 1979  میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد، اہم ترین مسئلہ ملک کے سیاسی نظام کا تعین تھا۔

امام خمینی نے انقلاب سے پہلے اور تحریک کی کامیابی کے بعد، "اسلامی جمہوریہ" کو جدید نظام کے طورپر متعارف کرانے کا عندیہ کیا تھا، لہذا آپ نے "جمہوری اسلامی، نہ ایک کلمہ کم اور نہ ایک کلمہ زیاد" کا نعرہ بلند فرمایا اور اس پر عوام سے درخواست کی کہ ریفرنڈم میں شرکت کرکے اپنی اپنی رائے کا اظہار کریں۔

صحیفه امام، ج3، ص514

ہم اسلامی جمہوریہ کے خواہاں ہیں۔ جمہوریت، حکومتی ڈھانچے اور اسلامیت اس ڈھانچے میں استعمال ہونے والے میٹریل کی حثیت رکھتی ہے جو الہی قوانین پر مشتمل ہے۔

صحیفه امام، ج5، ص398

 

  www.imam-khomeini.ir/fa

ای میل کریں