سیاہ لباس سے متعلق، امام خمینی کا نظریہ کیا ہے؟

جواب: امام خمینی کی فارسی تالیفات میں "سیاہ لباس" کی تعبیر، صرف دو مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ حالت نماز میں کالے کپڑوں کے استعمال سے متعلق حکم کراہت کو بیان کرتا ہے۔

دوسری مرتبہ  1978 میں شاہ کے یوم ولادت کے موقع پر بعض لوگوں کی جانب سے سیاہ لباس کے استعمال سے متعلق شایع  شدہ واقعے کی توصیف میں سیاہ لباس کے عنوان کو استعمال میں لایا گیا ہے۔  

لوگوں کی جانب سے عزاداری میں سیاہ لباس کے استعمال نیز بعض مقامات کی سیاہ پوشی سے متعلق امام خمینی کی تالیفات میں ان کا کوئی نظریہ یا پھر کوئی فتوا نہیں پایا جاتا۔  

انقلاب اسلامی کے بعد، کسی نے امام خمینی کو سیاہ لباس میں ملبوس ہوتے ہوئے نہیں دیکھا تاہم اکثر اوقات ان کے دوش پر سیاہ عبا ہوتی تھی۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ امام صادق علیہ السلام سے منقول روایت کے مطابق جوتے، پکڑی اور ردا کے علاوہ سیاہ ملبوسات کا استعمال مکروہ ہے۔

 

http://www.imam-khomeini.ir/fa

ای میل کریں