سوال: آپ اور آپ کے پیروکار کیا چاہتے ہیں ؟ کیا ایران میں فوجی بغاوت کرنا چاہتے ہیں ؟ کیا آپ کا خیال ہے کہ کرنل خسروداد جیسے افراد فوجی بغاوت کر سکتے ہیں ؟ جیسا کہ افواہ پھیلی ہوئی ہے۔
امام خمینی: دنیا کے تمام لوگوں حتی کہ ایرانی سیاستدانوں کیلئے یہ باور کرنا بہت مشکل ہے کہ مشرق ومغرب کا سہارا لیے بغیر بھی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور سب کو حتی ایران کے سیاستدانوں کو کہ جنہوں نے کہا ہے اور کہتے ہیں کہ ’’اگر ہم شاہ کو نکال باہر کریں تب بھی حکومت کی مخالفت تو نہیں کی جاسکتی‘‘ اور بلا استثناء سب کے سب کہتے ہیں کہ ’’آپ شاہی حکومت کی مخالفت چھوڑ دیجئے، حکومت کی مخالفت ناممکن ہے‘‘ جو بات میں نے ان سے کہی ہے وہی تم سے بھی دوٹوک انداز میں کہتا ہوں کہ انشاء اﷲ، کامیابی قریب ہے۔ میں شاہ کو نکال باہر کروں گا۔ شاہی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا اور اس کی بجائے اسلامی جمہوریہ تشکیل دوں گا۔
صحیفہ امام،ج ۵، ص ۴۷۵