امیرالمومنین(ع)، ابن ملجم کےمتعلق جاننے کے باوجود، کیوں ابن ملجم کو گرفتار نہیں کیا؟

امیرالمومنین(ع)، ابن ملجم کےمتعلق جاننے کے باوجود، کیوں ابن ملجم کو گرفتار نہیں کیا؟

شاید وہ امام (ع) کو شہید کرنا نہیں چاہتا تھا

شاید وہ امام (ع) کو شہید کرنا نہیں چاہتا تھا!

یادگار امام آیت اللہ سید حسن خمینی نے اس سوال کے متعلق فرماتے ہیں کہ ایک دن ہمارے بزرگ اور جید استاد نے کلاس میں یہ سؤال اٹھایا کہ ہمارے علم کلام کے مطابق، امیرالمؤمنین علی علیہ السلام جانتے تھےکہ " ابن ملجم " انھیں قتل کرنا چاہتا ہے؛ سوال یہ ہےکہ کیا امیرالمؤمنین (ع) کی جان سے بڑھ کر بھی کوئی مصلحت ہوسکتی ہے؟ پھر کیوں امام (ع) نے ابن ملجم کو گرفتار کرنے کا حکم نہیں دیا؟

حضرت استاد نے جواب دیا: اگر بعد میں یہ پوچھا جاتا کہ کہاں سے یہ بات یقینی تھی کہ ابن ملجم یہ کام کرنا چاہتا تھا؟!

شاید وہ امام (ع) کو شہید کرنا نہیں چاہتا تھا!

چنانچہ گرفتاری کا حکم صادر ہونے کی صورت میں عوام کے اذہان کو قانع و مطمئن کرنے کا امکان نہیں ہوتا ہے"۔

یادگار امام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مروت اور احکام شریعت محمدی(ص) کے روسے نیز عوامانہ افکار سے محتاط رہنے کی خاطر مولی علی(ع)، ابن ملجم اور اس کے ناپاک عزائم سے آگاہ ہونے کے باوجود، قصاص قبل از جنایت، سے اجتناب فرما؛ اور یہ ہمارے لئے جو آپ (ع) کی پیروی کے مدعی ہیں، حیات بخش اور سبق آموز نکتہ ہے۔

ای میل کریں