کیا امام خمینی(رح) درس کو زیارت ائمہ اطہار ع پر ترجیح دیتے تھے؟
اس سوال کے جواب ہم قم کے عالم دین کی یادداشت پیش کرتے ہیں جوکہ امام خمینی (رح) کے قریبوں دوستوں میں سے تھے ایک دن قم کے علماء میں سے ایک عالم دین زیارات کے لئے نجف اشرف پہنچے جہاں انہوں نے امام خمینی (رح) سے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران امام خمینی(رح) نے اُن سے فرمایا آپ یہاں زیارت کے لئے تشریف لائ ہیں اور نجف طلبگی مباحث کی جگہ ہے جو لوگ آپ سے ملنے آئیں گے ممکن علمی بحث کریں لیکن آپ اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ علمی بحثیں آپ کی زیارت مین رکاوٹ نہ بنیں اور آپ کا سفر ان ملاقاتوں میں ہی ختم نہ ہو جاے آپ کا ہدگ کچھ اور ہے۔