اسرائیل شاہ کے مظالم میں شریک
سوال: اگر آپ اسرائیل سے اس ظلم کرنے کی بنا پر تعلقات منقطع کررہے ہیں تو کیا آپ اسی وجہ سے بعض عرب حکومتوں سے بھی تعلقات منقطع کریں گے؟
جواب: ہم ظلم وستم کرنے والے ہر ملک کے مخالف ہیں، خواہ وہ ملک مغرب میں ہو یا مشرق میں۔ اسرائیل نے عربوں کے حقوق غصب کئے ہیں، ہم اس کی مخالفت کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ کہ اسرائیل شاہ کا سب سے بڑا حامی ہے، نیز ساواک کے پروپیگنڈے کا انچارج بھی ہے۔ اس طرح اسرائیل ساواک اور شاہ کے ظلم وستم میں شریک ہے۔
صحیفہ امام، ج ۵، ص ۲۹۵