اقلیتوں کیلئے عقیدہ کے اظہار کی آزادی
سوال: حضرت آیت اﷲ! آپ موجود حکومت کی جگہ اسلامی جمہوریہ کو لانا چاہتے ہیں۔ کیا اس طرح کی حکومت میں سب لوگوں کو جمہوری آزادی حاصل ہوگی؟ اور اس طرح کی حکومت میں خود آپ کا اپنا کردار کیا ہوگا؟ ہم جمہوری آزادی کے ضمن میں جاننا چاہتے ہیں کہ کیا کمیونسٹ اور مارکسسٹ اپنے عقیدہ کے اظہار میں آزاد ہوں گے یا نہیں؟
جواب: اسلامی حکومت حقیقی معنوں میں جمہوری حکومت ہے اور تمام دینی اقلیتوں کو پوری آزادی حاصل ہوتی ہے اور ہر آدمی اپنے عقیدہ کا اظہار کرسکتا ہے، اسلام سارے عقائد کا جواب رکھتا ہے اور اسلامی حکومت ہر منطق کا جواب منطق سے دے گی۔
صحیفہ امام، ج ۴، ص ۴۱۰