احکام

پاک چیز کے نجس ہونے کی کیفیت کیا ہے؟

اگر کوئی پاک چیز نجس چیز کے ساتھ مل جائے تو اگر دونوں خشک ہوں تو نجس نہیں ہوگی

سوال: پاک چیز کے نجس ہونے کی کیفیت  کیا ہے؟

جواب: اگر کوئی پاک چیزنجس چیز کے ساتھ مل جائے تو اگر دونوں  خشک ہو ں  تو نجس نہیں  ہوگی البتہ اگر ایسی تری موجود ہو جو خشک چیز میں  سرایت نہ کرے تب بھی پاک چیز نجس نہیں  ہوگی ہاں  اگر تری خشک شئے میں  سرایت کر جائے تو پاک چیز نجس ہو جائے گی۔ پس محض بہنا کافی نہیں  ہے ۔ مثلاپارا بلکہ پگھلا ہوا سونا اور چاندی  جب تک کہ باہر سے کوئی سرایت کرنے والی رطوبت نہ آئے  (تو نجس نہیں  ہو گا  ) پس پگھلا ہو اوہ سونا کہ جو نجس بوتہ (مٹی کا وہ بر تن جس میں  سونے چاندی کو پگھلا یا جاتا ہے )میں  ہے جب تک اس بوتہ میں  یا سونے میں  کوئی سرایت کر نے والی رطوبت نہ ہو تو نجس نہیں  ہو گا اور اگر کوئی سرایت کر نے والی رطو بت موجود ہو جیسے کوئی جامد چیز ہو تو اس کا ظاہر ی حصّہ نجس ہوگا ۔

ای میل کریں