سوال: کیا نوافل یومیہ وغیرہ کو اختیاری حالت میں بھی بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے؟
جواب: نوافل یومیہ وغیرہ کو اختیاری حالت میں بھی بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے لیکن بہتر ہے کہ اس حالت میں دورکعت نماز بیٹھ کر پڑھنے کو یہاں تک کہ نماز وتر کو بھی ایک رکعت شمار کیا جائے پس نماز و تر کو بیٹھ کر دو مرتبہ پڑھے یعنی ہر بار ایک رکعت پڑھے گا۔