سوال: کیا ائمہ علیہم السلام کی قبر کے برابرنماز پڑھنا باطل ہے؟
جواب: ظاہر یہ ہے کہ ائمہ علیہم السلام کی قبر کے برابر بلکہ اس سے آگے نما ز پڑھنا جائز ہے لیکن ایسا کر نا بے احترا می کا موجب ہے اور احتیاط یہ ہے کہ اس کے برابر اور آگے نمازنہ پڑھی جائے اور اگر قبر سے اتنازیادہ دور ہو کہ عام طور پر اسے قبر کے برابر یا قبر سے آگے کھڑا ہو نا نہ کہا جاسکے اگر نماز کی جگہ اور قبر ایک ہی جگہ نہ ہو ں تو یہ حکم بر طرف ہو جا ئے گا ، اسی طرح یہی حکم ہے اس حائل کے بارے میں جو بااحترامی کے حکم کو بر طرف کر دیتا ہے ، لیکن ضریح ، صندوق اور وہ کپڑا جو اسے اوپر ڈالا جاتا ہے حائل شمار نہیں ہو تے ۔