سوال) مستحب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟
جواب) مستحب نمازوں میں واجب نمازوں کی طرح حمد کا پڑھنا واجب ہے۔ یعنی حمد کا پڑ ھنا، ان کے صحیح ہونے کی شرط ہے۔ لیکن سورہ کا مستحب نمازوں میں سے کسی میں بھی پڑھنا واجب نہیں ہے اگر چہ وہ نماز کسی اور عنوان کے تحت واجب ہو گئی ہو جیسے نذر وغیرہ لیکن مستحب نمازوں کے انجام دینے کی کیفیت میں جو مخصوص سو ر تیں پڑ ھنے کے لئے کہا گیا ہے ان مستحب نمازوں کے انجام پا نے کے لئے انہی سو ر تو ں کا پڑھنا معتبر ہے مگر یہ معلوم ہو کہ مستحب نمازوں میں ان سو ر تو ں کا پڑھنا ان کے کامل ہونے کی شرط ہے۔ نہ یہ کہ ان کی اصل شرعی حیثیت اور صحت میں داخل ہیں۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 181