نماز

کن نمازوں میں کونسی سورة پڑھنا مستحب ہے؟

مستحب ہے کہ نماز صبح میں سورہ ’’ عمّ یتساء لون‘‘ یا ’’ ھل اتی‘‘ یا ’’ غاشیہ‘‘ یا ’’ قیامت‘‘ یا ان سے ملی جلتی کوئی سورت پڑھے

سوال) کن نمازوں میں کونسی سورة پڑھنا مستحب ہے؟

مستحب ہے کہ نماز صبح میں  سورہ ’’ عمّ یتساء لون‘‘ یا ’’ ھل اتی‘‘ یا ’’ غاشیہ‘‘ یا ’’ قیامت‘‘ یا ان سے    ملی جلتی کوئی سورت پڑھے اور نماز ظہر میں  سورہ ’’ سبح اسم ‘‘ یا ’’ والشمس ‘‘ پڑھے اور نماز عصر اور مغرب میں  سورہ ’’ اذاجاء نصر اللہ ‘‘ اور سورہ ’’ الھیکم التکاثر‘‘ پڑھے بہتر ہے کہ شب جمعہ کو نماز مغرب و عشاء کی پہلی رکعت میں  سورہ ’’ جمعہ‘‘ اور د و سر ی رکعت میں  سورہ ’’ اعلیٰ ‘‘ پڑھے۔ نیز بہتر ہے کہ جمعہ کے روز ظہر و عصر کی پہلی رکعت   میں  سور ہ جمعہ اور د و سر ی رکعت میں  سورہ منافقون پڑھے۔ نیز روز جمعہ کی نماز صبح کے لئے بھی یہی حکم ہے یا یہ کہ روز جمعہ کی نماز صبح کی پہلی رکعت میں  سورہ جمعہ اور د و سر ی رکعت سورہ توحید  پڑھے۔ جیساکہ سور ہ قدر کا ہر نماز کی پہلی رکعت میں  اور سورہ توحید کا ہر نماز کی د و سر ی رکعت میں  پڑھنا مستحب ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 186

ای میل کریں