سوال: اگر سجدے کی حالت میں ہی آیت سجدہ کی تلاوت کرے یا اسے کان لگا کرسنے تو کیا دوباره سجدہ کرنا پڑتا ہے؟
جواب: اگر سجدے کی حالت میں ہی آیت سجدہ کی تلاوت کرے یا اسے کان لگا کرسنے تو واجب ہے کہ پہلے سجدے سے سر اٹھائے اور پھر سجدہ کرے اورقرآن کے واجب سجدے کی نیت سے اسی سجدے کو طول دینا کافی نہیں ہے اور پیشانی دوسرے مقام کی طرف گھسیٹنا بھی کافی نہیں ہے اور یہی حکم ہے اس صورت کا کہ جب پہلے سے ہی اس کی پیشانی سجدے کی نیت کے بغیر زمین پر ہو اور اسی وقت اس نے سجدے والی آیت سنی ہو یا خود پڑھی ہو۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 195