کیا معلمی صرف ایک پیشہ ہے؟

کیا معلمی صرف ایک پیشہ ہے؟

کیا معلمی صرف ایک پیشہ ہے؟

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ انسانی معاشرے میں سب سے اہم کام تعلیم و تربیت ہے انسانی معاشرے میں اس مہم کام کی ذمہ داری معلم کی ہے معلم ہر اس انسان کو کہا جا سکتا ہے جو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے انسانوں کی ہدایت کرے، لغت میں معلم تعلیم دینے والے کو کہا جاتا ہے خداوند متعال انسان کا سب سے پہلا معلم ہے اللہ تعالی نے انسان کو اعلی ہدف کے لئے انتخاب کر کے اس کی تربیت کی ہے اللہ تعالی نے انسانوں کو تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لایا اور اس نے انسان کی تربیت کے لئے انبیاء علیھم السلام کو بھیجا ہے اللہ تعالی انبیاء علیھم السلام اور وحی کے ذریعے کمال کی طرف دعوت دیتا ہے لہذا اللہ تعالی انسانوں کا پہلا معلم ہے اس کے بعد انبیاء علیھم السلام انسانوں کے معلم ہیں استادی اور معلمی کا پیشوہ انبیاء علیھم السلام کا شیوہ ہے یہ مقدس پیشہ انبیاء علیھم السلام کا پیشہ تھا انبیاء علیھم السلام صرف انسانوں کے ہی نہیں بلکہ فرشتوں کے بھی معلم ہیں۔

ای میل کریں