سوال: کیا نماز آیات کو جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: اسے جماعت کے ساتھ پڑھنا مستحب ہے اور امام فقط مقتدی کی قرائت کا ذمہ دار ہے، جیساکہ نماز یومیہ میں ہے۔ اس کے دوسرے افعال و افکار کا ذمہ دار نہیں اور بناء بر احتیاط مقتدی پہلے رکوع سے قبل ہی جماعت میں شریک ہو جائے یا پہلی یاد وسری رکعت کے رکوع میں شریک ہو جائے تاکہ اس کی نماز کا نظم بر قرار رہ سکے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 214