کیا اسرائیل عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اسرائیل صرف فلسطین کے لئے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے اگر عالم اسلام کو اسلام کو زندہ رکھنا ہے تو اس خطرے کو ختم کرنا ہو گا فلسطین کے مسئلہ کو زندہ رکھنا ہر انسان کی ذمہ داری ہے خاص کر عالم اسلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو زندہ رکھے۔عالم اسلام کی تمام مشکلات کی وجہ اسرائیل ہے اسرائیل نہ صرف فلسطین بلکہ نیل سے فرات تک قابض ہونا چاہتا ہے قدس صرف فسلطین کا نہیں بلکہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جس کی توہین عالم اسلام کے لئے باعث ذلت ہے لیکن اسرائیل او اس کے حامی جانتے ہیں کہ اگر اسلامی ممالک متحد ہو گئے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کا سامنا نہیں کرسکتی لہذا امریکہ برطانیہ اور اسرائیل نے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے کچھ خاص افراد کو انتخاب کیا ہے جن کا کام صرف مسلمانوں میں اختلاف ڈالنا ہے۔