نماز

اگرنماز سے فارغ ہونے کے بعدشک ہوکہ اس کاشک ایک رکعت نماز احتیاط پڑھنے کا موجب تھا یا دو رکعتیں، تو کیا کرنا چاہیئے؟

سوال: اگرنماز سے فارغ ہونے کے بعدشک ہوکہ اس کاشک ایک رکعت نماز احتیاط پڑھنے کا موجب تھا یا دو رکعتیں، تو کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: اگرنماز سے فارغ ہونے کے بعدشک ہوکہ اس کاشک ایک رکعت نماز احتیاط پڑھنے کاموجب تھا یا دو رکعتیں  توبناء براحتیاط دونوں  کوبجالائے اورنماز دوبارہ پڑھے اوراسی طرح اگرنہ جانتا ہوکہ اس کاشک صحیح شکوک میں  سے کون سا ہے۔پس اسے چاہئے کہ ان تمام کے مقتضی پر عمل کرنے کے بعددوبارہ نماز پڑھے اوریہ دورکعات نماز احتیاط کھڑے ہوکر پڑھنے۔دورکعات بیٹھ کرپڑھنے اور سجدہ سہو ادا کرنے سے حاصل ہوگااوراسی طرح اگر اس کی متحملات صحیح شکوک میں  منحصر نہ ہوں  بلکہ بعض صورتوں  کے باطل ہونے کااحتمال بھی ہوتوبناء براحتیاط صحیح شکوک کے مقتضی پرعمل کرنے کے بعد نماز کااعادہ کرے۔

تحریر الوسیلہ ج 1، ص 224

ای میل کریں