سوال: جن نوافل کی اپنی مخصوص کیفیت یا صورت ہو مثلاً نماز غفیلہ تو اگر ان میں اس مخصوص کیفیت کو بھول جائے تو کیا کرنا چاہیئے؟
جواب: جن نوافل کی اپنی مخصوص کیفیت یا صورت ہو مثلاً میت دفن کرنے کی رات کی نماز اورنماز غفیلہ تواگران میں اس مخصوص کیفیت کوبھول جائے تو اگر پلٹ کراس کاتدارک کرناممکن ہوتوتدارک کرنا چاہئے اوراگرممکن نہ ہو تو نماز کودوبارہ بجالائے۔ہاں اگر نماز جعفر طیار ؑ میں بعض تسبیحات کوبھول جائے تونماز کے دوران جس حالت میں بھی یاد آئے ان کی قضاء پڑھے اوراگرنماز کے بعدیاد آئے تواسے قصد رجاء سے بجالائے۔
تحریر الوسیلہ ج 1، ص 229