اگراسے نماز احتیاط بجالائے جانے میں  شک ہواہو تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

اگراسے نماز احتیاط بجالائے جانے میں شک ہواہو تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

سوال: اگراسے نماز احتیاط بجالائے جانے میں  شک ہواہو تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: اگراسے نماز احتیاط بجالائے جانے میں  شک ہواہو اگر یہ شک وقت گزرنے کے بعد ہواہوتواسے چاہئے کہ اس کی پرواہ نہ کرے اوراگروقت کے دوران ہی ہو تو اگر اس نے دوسرا فعل شروع نہیں کیا اورابھی تک نماز کے منافی کسی عمل کوبھی انجام نہ دیا ہواورابھی تک زیادہ فاصلہ بھی نہ ہوا ہواس کے انجام نہ دیئے جانے پر بناء رکھے اوراگران تینوں میں سے کوئی ایک واقع ہواہوتواس کے بجالائے جانے پر بنارکھنے کے لئے وجہ ہے لیکن بناء براحتیاط اسے بجالائے اورپھر نماز کااعادہ کرے۔

تحریر الوسیلہ ج 1، ص 232

ای میل کریں