اگرنماز احتیاط کو بھول جائے اورکسی دوسری واجب یا مستحب نماز میں  داخل ہوگیا ہو تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

اگرنماز احتیاط کو بھول جائے اورکسی دوسری واجب یا مستحب نماز میں داخل ہوگیا ہو تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

سوال: اگرنماز احتیاط کوبھول جائے اورکسی دوسری واجب یامستحب نماز میں  داخل ہوگیا ہو تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: اگرنماز احتیاط کوبھول جائے اورکسی دوسری واجب یامستحب نماز میں  داخل ہوگیا ہوتواسے چاہئے کہ اسے توڑ دے اورنماز احتیاط بجالائے خصوصاً جب د وسری نماز پہلی نماز پر مترتب ہو اوراحتیاط یہ ہے کہ اس کے ساتھ اصل نماز کوبھی دوبارہ پڑھے یہ تب ہے جب د وسری نماز میں  مشغول ہونا فوریت کے لئے نقصان دہ نہ ہووگرنہ بعید نہیں  کہ نیت کوپہلی نماز کی طرف پھیر ناواجب ہوجب وہ پہلی نماز پرمترتب ہواور احتیاط یہ ہے کہ اس کے بعد اس کااعادہ بھی کیاجائے اوراگران میں  ترتیب نہ ہوتوپھراسے چاہئے کہ اسے چھوڑ کر اصل نماز کا اعادہ کرے اوراحتیاط یہ ہے کہ نما ز احتیاط ا د ا کی جائے اوراس کے بعد ا صل نما ز کااعادہ کیاجائے۔

تحریر الوسیلہ ج 1، ص 232

ای میل کریں